Express News:
2025-04-15@13:36:38 GMT

کراچی؛ دوران پولیو مہم غفلت برتنے پر 11 تپے دار معطل

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی:

کمشنر کراچی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو  معطل کرکے کمشنر ہاوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکم نامہ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم نامہ جاری کیا، معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ضلع غربی سے ہے۔

معطل شدہ تپے داروں میں منشی ظفر خاصخیلی، علی گل کلہوڑ، سرفراز کٹپر، نور الدین جکھرانی، مزار خان بجارانی، امان اللہ، سلیم رضا، منشی ممتاز کلہوڑ، عابد شاہ، دہنی بخش اور عبدالقادر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ کراچی؛ پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے پر تین افراد گرفتار

کمشنر کراچی نے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیو مہم میں کوتاہی پر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ روینیو اور بلدیات، اور ٹاؤن ملازمین پولیو ٹیم کی معاونت کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔ پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمشنر کراچی

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات  نے 16 سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی  کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بنو گلیات وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد تل گنگ جہلم چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ گجرات گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں، محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
  • کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویز
  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
  • کراچی: پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مقدمے میں بیوی بھی نامزد
  • کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9ماہ کے دوران 33.2فیصد اضافہ
  • 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، وفاقی وزیر صحت
  • ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں;وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال