حکومت قرضے لے رہی ہے، کیا ملک قرضوں پر ہی چلانا ہے؟ شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اور موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قرضے لے رہی ہے، کیا ملک کو قرضوں پر ہی چلانا ہے؟
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی استحکام لائیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کے پی کے عوام نے مینڈیٹ دیا، اس کا احترام کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل (ڈمی) کا ہنسی مذاق سے بھرپور انٹرویو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ڈاکٹر شہباز گل ڈمی مزاحیہ انٹرویو وی ٹو