Jang News:
2025-02-07@09:58:50 GMT

امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کر لیا گیا

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس—فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے مبینہ محبت کی کہانی کے پسِ منظر میں کراچی آئی امریکی خاتون سے جناح اسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد امریکی قونصل خانے کی طرف سے خاتون کے ریٹرن ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

اسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔

4 دن میں پاکستان سے نہیں گئی تو امریکی خاتون کیلئے غیرمعمولی مشکلات

کراچیپاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں پاکستان.

..

ڈاکٹر نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے، اسپتال میں داخلے کے وقت طبی ٹیسٹ کرانے پر مریضہ کا ہیموگلوبن صرف 4 تھا، خون کے 3 پیک لگائے گئے تو اب مریضہ کا ہیموگلوبن 9 ہو گیا ہے جبکہ نفسیاتی مرض بائی پولر ڈس آرڈر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ان کی حرکات اور سکنات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ 

جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے، مریضہ کے دیگر طبی مسائل میں بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کو میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے اسپتال سے ڈس چارج کر دیا جائے گا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون جناح اسپتال

پڑھیں:

نوجوان کی محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کو نئی پریشانیوں نے گھیر لیا

کراچی:

نوجوان کی محبت میں گرفتار پاکستان آنے والی امریکی خاتون کے گرد مزید پریشانیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

11 اکتوبر کو سیاحتی ویزے پر، مگر کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن  کو نئی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہونے والا ہے۔

اونیجا اینڈر کو ویزا ختم ہونے پر 10 نومبر کو پاکستان سے واپس جانا تھا، تاہم وہ نہیں گئیں، جس کے بعد سے پہلے دربدر رہیں اور پھر مختلف پریشانیوں کا شکار رہیں۔ امریکی خاتون کا ویزا اور ٹکٹ دونوں ختم ہو چکے تھے، جس پر گورنر سندھ کی مداخلت سے انہیں ایگزٹ پرمٹ بھی جاری کردیا گیا تھا جب کہ ایک فلاحی ادارے نے ان کے لیے ٹکٹ کا انتطام کروایا۔

بعد ازاں امریکی خاتون کو پاکستان سے واپس بھجوانے کی کوششیں بھی  ناکام ثابت ہوئیں جب انہوں نے ایئرپورٹ پر نہ صرف واپس جانے سے انکار کیا بلکہ عملے کو شکایت کی کہ انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔

ایئرپورٹ سے امریکی خاتون اچانک  اپنے محبوب نوجوان کے علاقے گارڈن میں اس کے اپارٹمنٹ پہنچی اور وہاں عمارت کی پارکنگ میں رہنے لگی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کیا اور پھر طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس وقت امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی سکیورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں پیش آنے والی قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ بھی کردیا ہے اور اسی اثنا میں ان کا ایگزٹ پرمٹ بھی 11 فروری کو ختم ہو جائے گا۔

اگر امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہیں جاتیں تو ان کے خلاف فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے لیے مزید قانونی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کے تحت خاتون کو غیرقانونی قیام کی وجہ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت چاہے تو امریکی خاتون کے ایگزٹ پرمٹ میں مزید توثیق کر سکتی ہے اور خاتون کو انسانی ہمدردی یا رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کا ایک اور موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر عافیہ کی رہائی، وطن واپسی کیس، حکومت سے 21 فروری تک جواب طلب
  • نوجوان کی محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کو نئی پریشانیوں نے گھیر لیا
  • امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئی تو کیا ہوگا؟
  • امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئی تو کیا ہوگا؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں
  • امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا
  • شادی کیلئے آئی امریکی خاتون کے ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • امریکی خاتون اونیجا اسپیشل وارڈ منتقل
  • کابینہ میں میری واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے، مستعفی صیہونی وزیر داخلہ
  • امریکی خاتون کس بیماری میں مبتلا ہے؟ ڈاکٹرز کا بیان سامنے آگیا