Jasarat News:
2025-02-07@09:56:11 GMT

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

زرمبادلہ بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 3.8 بلین ڈالر خریدے

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پانچ ماہ (جون تا اکتوبر 2024) میں مقامی مارکیٹ سے تقریبا 4 بلین ڈالر خریدے ہیں۔ بھاری قرضوں کی ادائیگی سے درپیش چیلنجز کے باوجود اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مقامی فاریکس مارکیٹ سے اضافی امریکی ڈالر حاصل کرکے اسٹیٹ بینک کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ذخائر کو پائیدار سطح پر برقرار رکھا جائے، تاکہ معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی جھٹکوں سے بچانے میں مدد ملے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جون سے اکتوبر 2024 کے دوران اسٹیٹ بینک کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 3.8 ارب ڈالر رہے۔ اکتوبر میں سب سے زیادہ خریداری ہوئی، جس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی خریداری ہوئی، اس کے بعد ستمبر میں 946 ملین ڈالر، اگست میں 569 ملین ڈالر اور جولائی میں 722 ملین ڈالر حاصل کیے گئے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تعمیر اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر جون میں اسٹیٹ بینک کی خریداری 569 ملین ڈالر بنتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے، سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ اور اس اسٹریٹجک اقدام کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 3.8 بلین ڈالر خریدے
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کتنے کا ہوگیا؟
  • سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا
  • سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا
  • تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
  • پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے سستا ہوگیا
  • پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے تک سستا ہوگیا
  • زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ