چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم  کا دورہ کیا  اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے، محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے،  پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم

پڑھیں:

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت

وسیم احمد :اپ گریڈ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح  وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو کریں گے افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا

 چیئرمین پی سی بی قذافی سٹیڈیم میں کام کرنے والے ورکرز کو 7فروری کو لنچ دیں گے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے مزدوروں کے اعزاز میں تقریب ہو گی۔،شام 7 بجے وزیراعظم شہباز شریف اپ گریڈ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے،شام 7:30 بجے چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کی جائیگی،شام کو کٹ کی رونمائی کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیاہے ۔
7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت ہو گا ،شائقین کرکٹ کا عمران خان انکلوژرز کے علاوہ تمام انکلوژرز میں داخلہ فری ہوگا،شام 5:30 بجے شائقین کرکٹ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے دروازے کھولے جائینگے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوپہر میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ
  • محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے: چیئرمین پی سی بی
  • محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم کا جائزہ لینے پہنچ گئے
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح آج، محسن نقوی کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
  • محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ، کرکٹ شائقین کو اچھی خبر سنادی
  • علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل
  • وزیراعظم شہباز شریف (کل )قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت