Daily Mumtaz:
2025-02-07@09:35:36 GMT

وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا

حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی دائرے میں مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

سندھ پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کے زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

سندھ پولیس کا موقف ہے کہ سندھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بھٹائی نگر میں ایک گاڑی کو روکا گیا، پوچھ گچھ پر کار سوار نے معقول جواب نہ دیا جس پر قانونی کارروائی کی گئی۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کے دوران کچھ وکلاء نے حیدرآباد بائی پاس کو بلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں تین دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس اور وکلا برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

وکلا نےایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سندھ پولیس کا

پڑھیں:

ایک کلو چرس کے الزام میں گرفتار ملزمان بری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ حیدرآباد نے اسپیشل کیس نمبر 232/24 ملزمان ذیشان ولد عابد اور محمد انور ولد شیر خان کے وکیل بلال راجپوت ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو ایک کلو سے زائد چرس رکھنے کے الزام میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں ایف آئی آر نمبر 334 آف 2024 کے تحت الزام تھا کہ ان ملزمان سے ایک کلو دس گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس کا حیدرآباد وکلاء دھرنے پر موقف، جوڈیشل انکوائری کی پیش کش
  • حیدر آباد، وکلا ءکی بڑی تعداد نے پولیس کی بدسلوکی کے خلاف بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے
  • نورا فتیحی کی سالگرہ کے روز موت کی جھوٹی خبروں نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ، حقیقت سامنے آ گئی
  • حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی
  • ایک کلو چرس کے الزام میں گرفتار ملزمان بری
  • پریٹ آباد کی روبینہ انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی، پولیس پرجھوٹے مقدمے کا الزام
  • وکلا کی گالیوں کے معاملے پر حیدرآباد کے ایس ایچ اوز کی احتجاجاً چھٹی کی درخواست
  • حیدرآباد: 4 ایس ایچ اوز کی احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواست
  • سٹی پولیس کی فینسی وجعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی،مقدمات درج