مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 446000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ملک میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 63000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 67000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں ملک میں 137000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنوری میں ملک میں گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں جنوری کے

پڑھیں:

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز



بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی

جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے اور چین کی معیشت کی مضبوط اندرونی محرک قوت اور ترقی کےوسیع امکانات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

بیرون ملک ریلیز ہونے والی فلمیں چین اور بیرونی دنیا کے تبادلوں کا ایک نیا پل اور دنیا کے لیے چین کو دیکھنے کی ایک نئی کھڑکی بن چکی ہیں۔ ہم دنیا بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ویزا فری اور ویزا سہولت کی پالیسیوں کا اچھا استعمال کرتے ہوئے چین کا دورہ کریں اور چینی ثقافت کی منفرد کشش کا تجربہ کریں ۔

متعلقہ مضامین

  • تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز
  • کراچی: درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
  • فی حصص آمدنی 54.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی
  • اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • شرح سود میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالرنکال لئے
  • خام تیل کی قیمتوں میں کمی
  • ملک کا تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
  • شرح سود میں کمی: غیرملکی سرمایہ کاروں نے 24 دنوں میں 149 ملین ڈالر نکال لئے
  • جنوری میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی، وزیراعظم