UrduPoint:
2025-02-07@09:58:23 GMT

برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے اضافے سے 577روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 233روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

خام لوہے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، سریے کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی وجہ سے سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

تاجروں کے مطابق اس عائد کی اس ڈیوٹی کی وجہ سے خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی وجہ سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔
ایرانی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جاں بحق، 16 افراد کو بچالیا

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے ملازمین کے لیے اچھی خبر، تنخواہوں میں اضافہ
  • خام لوہے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، سریے کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • بجلی اور گیس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ، پاکستانی دہائیاں دینے لگے
  • لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی
  • مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ،انڈے مہنگے ہوگئے
  • ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصداضافہ ، اطلاق آج سے ہوگا
  • ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
  • پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی