عام انتخابات کے انعقاد کو ایک سال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)عام انتخابات کے انعقاد کو آج ( ہفتہ)8فروری کو ایک سال مکمل ہو گیا ۔ عام انتخابات کے نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت سے وفاق میں حکومت بنائی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ، خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی اور بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8فروری2024میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے جاتے ہیں اور مختلف حلقوں کی انتخابی عذر داریاں بھی زیر سماعت ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عام انتخابات
پڑھیں:
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔