UrduPoint:
2025-02-07@08:49:39 GMT

فیصل آباد، معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

فیصل آباد، معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں نبیل کی بھائی شکیل سے لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم شکیل نے اشتعال میں آ کر بھائی نبیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ڈکی بھائی کا رجب بٹ اور ندیم نانی والا سے علیحدگی پر حیران کن انکشاف

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔

ڈکی بھائی، جو 8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں، حال ہی میں طلحہ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں۔ شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔

ادریس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا۔ ان الزامات کے بعد، ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئے، اور ایک ہفتے میں وہ 8.56 ملین سے 8.1 ملین تک آ گئے، یعنی چار لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کھو دیے۔

ایک پوڈکاسٹ میں، ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ راجب بٹ نے طلحہ ریویوز تنازع کے دوران ان کا مذاق اڑایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔

ندیم نانی والا کے حوالے سے، ڈکی نے بتایا کہ ان کی دوستی اس وقت شروع ہوئی جب ندیم نے ان سے ایک گاڑی خریدی اور ڈکی کے وی لاگز میں شامل ہونا شروع ہو گئے۔ تاہم، تنازعات کے بعد، ندیم نے ڈکی بھائی کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دیں اور نجی وائس نوٹسز شیئر کیے، جس سے تعلقات مزید بگڑ گئے۔

ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ ندیم نانی والا نے ایک مشترکہ دوست سے کہا: "ڈکی تو اب ختم ہو گیا ہے"، جس کے بعد ڈکی نے خود کو ان دونوں سے الگ کر لیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں آج بروزجمعۃ المبارک، 7فروری 2025 سونے کی قیمت معمولی کم ہوگئی
  • پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی
  • اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے کیوں روکا؟ فیصل چوہدری کی جیل انتظامیہ سے تلخ کلامی
  • اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر فیصل چوہدری کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی 
  • فیصل چوہدری کی جیل عملے سے تلخ کلامی، نازیبا الفاظ، ویڈیو سامنے آگئی
  • فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر عملے سے تلخ کلامی
  • فیصل چودھری کی اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر عملے سے تلخ کلامی
  • اڈیالہ جیل داخل ہونے سے روکنے پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور عملے کے درمیان تلخ کلامی
  • ڈکی بھائی کا رجب بٹ اور ندیم نانی والا سے علیحدگی پر حیران کن انکشاف