کراچی ( آئی این پی ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، خط لکھنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

محمد زبیر نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ شہبازشریف کے پاس اختیار نہیں، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کی سوچ میں بہت فرق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد ملک کو آگے لے کر چلنے کے لیے ہونا چاہئے، آرمی چیف کو خط لکھنے میں کوئی خرابی نہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں، بیرسٹر گوہر


بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں، پرائیویٹ ممبر بل آئے تو ذاتی رائے دی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کے کچھ ارکان اسمبلی کا بیرسٹر گوہر کیخلاف بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان معاملات پر قانون سازی کی ضرورت نہیں، پرائیویٹ ممبر بل پر مرضی کے ووٹ دیتے ہیں، لطیف کھوسہ اور میں نے رکن کی مخالفت کی تھی۔

خیال رہے کہ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ  بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی ارکان نے بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے خط میں 6 پوائنٹس کو ٹچ کیا، ہمایوں مہمند
  • آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا: سیکیورٹی ذرائع
  • آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع
  • آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول ہوایا نہیں؟ اہم خبرآ گئی
  •    کون سا خط!
  • آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع
  • بانی پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، سکیورٹی ذرائع