واشنگٹن:

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ 
 

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔ 

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔

بلاول بھٹو نے دعائیہ ناشتے سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

صدر زرداری چین میں، بلاول بھٹو واشنگٹن میں امریکی صدر کے ناشتے میں شریک

واشنگٹن:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں بلاول بھٹو کے علاوہ کئی عالمی رہنما بھی موجود تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس موقع پر پاکستان کے دو اہم سفارتی محاذ سنبھالے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری جہاں چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور گزشتہ روز چین کے صدر سے ملاقات کی، وہیں بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اس خصوصی موقع پر شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول ہونے کی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بلاول بھٹو اس تقریب میں نظر نہیں آئے تھے۔ بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا قومی دعائیہ ناشتے میں خطاب، پاک-امریکا تعلقات پر زور
  • بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعائیہ ناشتہ تقریب کی تصلویر شیئر
  • پاکستان، امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
  • پاک امریکا عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں: بلاول بھٹو
  • پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں: بلاول بھٹو
  • پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں،بلاول بھٹو 
  • پاکستان، امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، بلاول
  • بلاول بھٹو زرداری   کی ڈونلڈٹرمپ کے دعائیہ ناشتے میں شرکت 
  • صدر زرداری چین میں، بلاول بھٹو واشنگٹن میں امریکی صدر کے ناشتے میں شریک