90میٹر لمبا چھکا لگانے پر اضافی 2رنز دیئے جائیں،کرکٹر نے بڑی ڈیمانڈ کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند روز قبل چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں سلمان بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر 90 میٹر سے لمبا چھکا لگایا جائے تو اس پر 2 اضافی رنز ملنے چاہیں۔فخر زمان نے بابراعظم سے متعلق ٹوئٹ کے سوال پر کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ انجری تھی جس کی تشخص میں تاخیر ہوئی تو کم بیک مشکل ہوا، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیل کر واپس آنے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ بیماری کے بعد ایسا لگا جیسے پہلی بار کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ بابراعظم کیلئے ہونیوالی ٹوئٹ کیساتھ میری پلئینگ الیون میں شمولیت کو جوڑا جانا غلط تھا، مجھے باہر بھی کئی لوگوں نے یہی سوال کیا لیکن انہیں سمجھانے کی کوشش تاہم فینز وہی سمجھتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔چیمپئینز ٹرافی میں بابراعظم کیساتھ اوپننگ پر فخر زمان نے کہا کہ انکے پاس ون ڈے کرکٹ کیلئے اچھی شارٹ سلیکشن ہے البتہ ہماری کوشش ہوگی بڑی ٹیم کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میڈیا ہائپ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے لیکن عام میچ کی طرح کھیلتے ہیں کوئی اضافی ٹریننگ نہیں ہوتی البتہ اسکلز کا مقابلہ ہوتا ہے۔اوپنر نے 2017 چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اسوقت جونئیر تھا لیکن کپتان سرفراز بھائی، شعیب ملک اور جنید خان سے بہت کچھ سیکھایا، سیفی بھائی نے کئی مواقعوں پر مجھے درست کیا۔
ارجنٹینا میں نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا، مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے
ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کو واپس لانے کیلئے بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔ پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یو اے ای، یونان اور سپین میں اپنے لنک دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو رواں برس مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا تھا، ان پاکستانی شہریوں پر ڈونکی لگا کر ملک سے باہر جانے کا الزام ہے۔ غیر قانونی بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کو پچھلے چھ ماہ کے دوران واپس وطن بھیجا گیا، 45 ہزار پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر سے جلاوطن کیے گئے۔ چار سو سے زائد پاکستانی شہری چار کشتی حادثوں میں پچھلے دو سال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، تقریبا چار ہزار ڈونکی لگانے والے پاکستانیوں کو ایران بارڈر پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے ان مسافروں کی تفصیلات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو فراہم کی تھیں، ڈونکی لگانے والے 15 سو شہری مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ غیر ممالک کا غیر قانونی سفر کرنیوالے 3 ہزار مسافروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کو واپس لانے کیلئے بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔ پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اور سپین میں اپنے لنک دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔