تین ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
(آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل دوپہر سے ٹریننگ سیشن میں شروع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کی پریکٹس ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر 12:30 سے 4:30 تک ہو گی۔
تین ملکی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گی۔
قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
یار رہے کہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
فوٹو: فائلجنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ سے 2 مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔
ڈی ایس پی تحصیل توئی خلہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل حمید شاہ اور اشرف دوتانی کے نام سے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کو 2 روز قبل اسپین تنگی اور بیروکچ سے اغوا کیا گیا تھا۔