Daily Mumtaz:
2025-02-07@09:04:08 GMT

کراچی: درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی: درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 446000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ملک میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 63000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 67000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں ملک میں 137000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ
  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی
  • کراچی: 24 گھنٹوں میں 9 افراد جان بحق، یہ ٹریفک حادثات کیوں ہوئے؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی
  • کراچی: گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ
  • جاپان میں شدید برفباری ،شمال اور مغربی ساحل متاثرہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات
  • جاپان میں شدید برفباری کی پیش گوئی، شمالی اور مغربی ساحل متاثر ہونے کا خدشہ
  • کراچی ایئرپورٹ سے 48 گھنٹوں میں 60 مسافر آف لوڈ
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان