Daily Mumtaz:
2025-02-07@08:45:39 GMT

سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری

بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ سونو سود کے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث ہونے کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

اداکار کو عدالت طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے کے بعد ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اس کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مجھے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں بالی ووڈ اداکار سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرفتاری جاری

پڑھیں:

میرپورماتھیلو،قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کااحتجاج

میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) 6 ماہ قبل میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں سومر ملک میں معمولی جھگڑے میں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز ورثا کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسمات نعمت لنڈ ، پاندھی لنڈ ، رب رکھیو لنڈ و دیگر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل پانی کی باری کے معاملے پر اپنی ہی برادری کے ملزمان صاحب لنڈ ، قربان لنڈ ، رجب اختر لنڈ و دیگر ملزمان ہمارے تین نوجوانوں کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود اس وقت تک خانپور مہر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جسکی وجہ سے ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکار کا مزاق اُڑانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
  • بھارتی اداکار کا مذاق اُڑانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر دیں
  • بھارت کا سب سے امیر اداکار کون ہے؟
  • بھارتی اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • بالی ووڈ اداکار سونوسود کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • میرپورماتھیلو،قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کااحتجاج
  • بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران دھماکہ،معروف بالی ووڈ اداکار شدید جھلس گئے
  • بھارتی امپائر نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ سامنے آگئی