پاکستان، امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان، امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔
بلاول بھٹو نے دعائیہ ناشتے سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عوامی رابطوں کو مضبوط بلاول بھٹو امریکا کے
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔
آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔