سپر ہائی وے؛ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ قرۃ العين کے نام سے کی گئی جب کہ متوفیہ کا شوہر 35 سالہ نعمان معمولی زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون نیو کراچی کی رہائشی تھی ۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت کھل گئی
نارتھ کیرولائنا: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سڈنی ڈیوس نے زندگی میں پہلی بار پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔
سڈنی ڈیوس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی اسٹور پر گئیں اور یہ ان کا پہلا پاور بال ٹکٹ تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں ان کے ٹکٹ پر موجود وائٹ بالز اور ریڈ پاور بال کے تمام ہندسے میچ ہو گئے، جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ چونکہ انہوں نے پاور پلے اور 3 ایکس آپشن کا انتخاب کیا تھا، ان کا انعام تین گنا بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہو گیا۔
سڈنی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک شاکنگ تجربہ تھا کیونکہ انہوں نے کبھی لاٹری نہیں کھیلا تھا اور اس بڑی جیت پر انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔