Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:48:27 GMT

پاکستان ٹیم سے باہر کیوں تھا؟ فخر زمان نے خود ہی بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

پاکستان ٹیم سے باہر کیوں تھا؟ فخر زمان نے خود ہی بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ مجھے انجری نہیں تھی بلکہ بیمار تھا اور بیماری کسی کو بھی ہوسکتی ہے۔

فخر زمان اور نسیم شاہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ نے گفتگو کی۔

گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ مجھےہائپر تھائیرائیڈ ہوگیا تھا، 10کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہوگئے تھے، ری کوری میں وقت لگا اسی وجہ سے ٹیم سے باہر تھا کوئی اور وجہ نہیں تھی۔

فخر زمان نے کہا کہ اب میں مکمل فٹ ہوں، ڈومیسٹک میں شروع کے چار پانچ میچز مشکل تھے جیسے کھیلنا بھول گیا ہوں، آہستہ آہستہ بہتر ہوا ہوں اور اچھی پرفارمنس رہی اب تو مکمل صحت یاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی بڑا اہم ایونٹ ہے، پُرجوش ہیں پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ ہو رہا ہے، میری شروعات بھی چیمپئنز ٹرافی سے ہوئی تھی کوشش کروں گا کہ یہ چیمپئنز ٹرافی میرے لیے اور ٹیم کے لیے یادگار رہے۔

فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم جیسی کلاس کے بیٹر کے لیے نمبر معنیٰ نہیں رکھتا، امید ہے کہ وہ اوپننگ میں اچھا کریں گے اور میرے لیے چیزیں آسان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے خلاف میچ بھی اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلتا ہوں جیسا دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتا ہوں۔

علاوہ ازیں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ جب 12، 13 برس کی عمر میں لاہور کرکٹ کھیلنے آیا تو ایک شخص نے ایک بال دیکھ کر کہا کہ فرسٹ کلاس تو آپ ابھی کھیل سکتے ہو، مجھے والد نے ایک ڈیڑھ ماہ کھیلنے کے لیے دیا کہ کچھ ہوگیا تو ٹھیک ورنہ اسکول واپس آؤں گا۔

نسیم شاہ نے کہا کہ سلمان قادر نے میرے بارے میں پیش گوئی کی تھی اور پھر میں نے بہت محنت کی، میں یہاں تک بڑی محنت کے بعد پہنچا ہوں، ری ہیب کر کے واپس آنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی گیند کا اپنا ایک پریشر ہوتا ہے اور نئی گیند سے وکٹ لینا بہت اہم ہوتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کروں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیل اینڈرز کی جب پارٹنر شپ لگتی ہے تو بولرز مایوس ہوتے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے میں بھی پارٹنر شپ لگانے کی کوشش کرتا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں کلب جا کر اپنی بیٹنگ پر کام کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ جلد وکٹ نہ دوں، کلب کے میچ میں میں اوپن کرتا ہوں، چیمپئنز ٹرافی کے لیے پُرجوش بھی ہیں اور تیار بھی ہیں، فینز یہاں اسٹارز کو کھیلتا ہوا دیکھیں گے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بھائیو! ہم لوگوں کو تین سے چار ٹکٹس ملتے ہیں اور دو تین سو لوگ ہوتے ہیں، براہ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں اپنی فیملی کو بھی بعض اوقات منع کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجبوری ہے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نسیم شاہ نے کہا کہ فخر زمان نے کہا چیمپئنز ٹرافی انہوں نے کرتا ہوں کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ  دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے، انہوںنے کہا کہ آیئے ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لئے مل کر ساتھ آگے بڑھیں، ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!.

متعلقہ مضامین

  • ماں بننے کا تجربہ پرسکون تھا، مزیدکتنے بچوںکی خواہش ہے ،اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا
  • ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوئی جہاز کی بتیاں بجھا کیوں دی جاتی ہیں؟اصل وجہ جانئے
  • پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ قلیل مدتی اقتصادی استحکام کی نشاندہی کرتا ہے.ویلتھ پاک
  • ’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
  • پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
  • سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کی مبارکباد، وزیراعظم پاکستان
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • امریکہ سے باہر کے ممالک میں اسٹارلنک نے ڈشز مفت دینا شروع کردیں
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے