وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔

اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب کمیونٹی کے کے مطابق

پڑھیں:

معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ کریم کے لیے دعائیہ تقریب کل لزبن میں ہوگی
  • پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی
  • معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
  • پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں: شہباز شریف