پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب شرکت کیلئے لزبن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ہیں۔
پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔
اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے کے مطابق
پڑھیں:
پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔
اعلامیے کے مطابق پرنس شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کی جائے گی، تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ کریم کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں، انتقال کے وقت پرنس کریم آغا خان کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔