رمضان میں چینی کی قیمت کو حتمی شکل دینے کیلیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان میں چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی جبکہ نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے گا جبکہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے گی، مارکیٹ میں چینی ابھی بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رمضان شوگر ملزریفرنس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا گیا ہے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں یاد رہے کہ 18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے رمضان شوگر ملز کے لیے گندے نالے کی تعمیر کے لیے 21 کروڑ روپے قومی خزانے سے جاری کروائے تھے کیس کی سماعت کا آغاز 2019 میں ہوا اور 28 جنوری 2024 کو مقدمہ کے مدعی ذوالفقار علی نے ریفرنس سے اظہار لاتعلقی کردیا تھا اس کے بعد 3 فروری 2025 کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا کیس کی تفصیلات کے مطابق نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 2015 میں چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لیے گندے نالے کی تعمیر کرائی، جس کے باعث قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا قبل ازیں احتساب عدالت لاہور نے 9 اپریل 2019 کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی اور دونوں رہنماؤں کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے 2019 اور 2020 میں منظور کی تھی تاہم نئے ثبوتوں کی بنیاد پر 6 اگست 2020 کو دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی یاد رہے کہ 22 ستمبر 2023 کو اس کیس کا ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے دونوں رہنماؤں کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا