پاکستان میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یوم سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔
پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز پرتگال میں ادا کی جائے گی، جبکہ اتوار کو ان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے اور 11 جولائی 1957 کو 20 سال کی عمر میں امام بنے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے 50ویں امام بن گئے ہیں، جیسے کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں طے کیا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پرنس کریم آغا خان انتقال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔
گلگت بلتستان میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ پرنس کریم آغا خان نے بھی خطے میں تعلیم اور صحت سمیت کئی فلاحی کام کیے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے عزت ہے۔
مزیدپڑھیں:دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر