ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، خاص طور پر خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور ان کے اطراف میں شدید سردی رہے گی۔ شام یا رات کے اوقات میں ان علاقوں میں جزوی طور پر بادل بھی آ سکتے ہیں۔
بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہوگا۔ سندھ میں بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور رات کے وقت ان علاقوں میں شدید سردی اور جزوی طور پر بادل چھا سکتے ہیں۔
آج ملک کے مختلف حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح ریکارڈ کیا گیا: لہہ میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 07، گوپس، قلات اور کوئٹہ میں منفی 06، استور، کالام اور سکردو میں منفی 04، بگروٹ، مالم جبہ اور ہنزہ میں منفی 03، اور دیر اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: علاقوں میں شدید سردی میں موسم سرد اور خشک بیشتر علاقوں میں میں منفی اور جزوی کے بیشتر رہے گا
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔ شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے، پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گا۔ شعیب اختر نے مزید کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پی سی بی کو مبارک دیتا ہوں، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں، ٹیم سلیکشن پر اب سوال نہ اٹھائیں۔