لاہور: کمسن بچے پر تشدد کرنے والے خواجہ سراء کیخلاف ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے کمسن بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے مطابق بچے کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔
بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو تعلیم، خوراک، رہائش اور دیگر تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رانی پور کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی، کیس ختم کرنے کی استدعا
سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی کمسن ملازمہ کے کیس میں مقتولہ کی والدہ کی جانب سے ملزمان سے صلح کرلی گئی۔
وکیل نے مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ مقتولہ کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں رانی پور: کمسن ملازمہ تشدد کیس میں اہم موڑ، والدہ نے ملزمان کو بیگناہ قرار دیدیا
فورتھ ایڈیشنل سیشن جج نے بچی کی والدہ کا تحریری بیان جمع ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے کمسن ملازمہ قتل کیس کو سیشن کورٹ خیرپور منتقل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ اگست 2023 میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں رانی پور، پیروں کے گھر کمسن بچی کے قتل کیس میں پھر نیا موڑ، والد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا
بعد ازاں میڈیکل رپورٹ میں فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد بھی ثابت ہوگیا تھا، کمسن ملازمہ کے قتل کیس میں ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز شاہ ابھی تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews رانی پور کمسن ملازمہ قتل کیس کیس ختم کرنے کی استدعا مقتولہ والدہ والدہ کی صلح وی نیوز