ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق اے جی پنجاب نے بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ منظوری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا، جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق کو ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ لگانے کی منظوری دی تھی۔
حکومتی ڈیڈ لائن کا آخری روز، 40 ہزار وفاقی ملازمین کا قبل از وقت مستعفی ہونے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق
پڑھیں:
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: گورنر پنجاب سردار سلیم
—فائل فوٹوگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔
مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔