امریکی وزیرِ خارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقا میں 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، میرا کام امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارکو روبیو نے جنوبی افریقا امریکی وزیر کر رہا ہے
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
اسلام آ باد:ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 پاکستانی شہریوں کے بے دردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ہم اس افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مکمل حقائق سامنے آئیں گے اور تصدیق شدہ معلومات دستیاب ہوں گی، تو ہم اس پر باقاعدہ تبصرہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا بھی اظہار. کیا اور کہا کہ دھشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے. خطے میں موجود ممالک کو مل کر دھشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں.
وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت.کی