Nai Baat:
2025-02-07@07:10:38 GMT

کشمیریوں کا واحد مطالبہ آزادی !

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کشمیریوں کا واحد مطالبہ آزادی !

یوم یکجہتی کشمیر ایک رسمی دن نہیں بلکہ ایک عہد،ایک حوصلہ،ایک امید کا دن ہے۔یہ دن اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد صرف یہ کہ کشمیریوں کی حمایت کرنا بلکہ دنیا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ پاکستان کی عوام کشمیر کی آزادی کے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کیساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آزادی کی اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم اْن کے پشت پر کھڑی ہے اور وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور وہاں کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب و کامران ہو گی۔کشمیریوں کا واحد مطالبہ آزادی ہے اور وہ اپنے اس مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

پاکستان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد کرنے کے لئے 1991 سے ہر سال باقاعدہ یوم یکجہتی کشمیر مناتا ہے۔اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کریں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تاریخ ہمیشہ جدوجہد کی داستان رہی۔وہ ہمیشہ سے اپنی جدوجہد سے تاریخ رقم کرتے آ رہے ہیں۔کشمیر ڈے ایک موقع ہے جب دنیا کو یاد دلایا جاتا ہے کہ کشمیر کا مسلہ صرف سیاسی تنازع نہیں بلکہ یہ ایک انسانی المیہ ہے اور اس انسانی مسئلہ کی تاریخ کو کشمیری اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے لیکر اب تک بھارتی فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت 96 ہزار 388 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔رپورٹ میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے اس دعوے کو بھی بے نقاب کیا گیا کہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 2019 سے اب تک 955 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔اس دوران 251 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 480 کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی اور 25 ہزار سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح مکانوں، دکانوں سمیت ایک ہزار سے زائد املاک کو نذر آتش کیا گیا۔بھارتی فوج کی طرف سے 150 کے قریب خواتین کی عصمت دری یا آبروریزی کی گئی۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا اور یہ سب ریاستی مظالم مودی حکومت کیطرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے لیکر اب تک کے ہیں جس میں مودی حکومت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے صورتحال بہتر ہوئی،یہ محض دنیا کو دھوکا دینے کے مترادف ہے اور کچھ نہیں۔

مذہبی اعتبار سے کشمیر صدیوں سے اسلامی تہذیب و ثقافت کا مرکز رہا ہے۔ یہاں اسلام کی روش صوفیا اور علماء کے ذریعے پھیلی جس نے اس خطے کی روایات،تمدن اور طرز زندگی کو تشکیل دیا۔کشمیری عوام نے ہمیشہ برصغیر کے مسلمانوں کیساتھ گہرے مذہبی، ثقافتی اور جذباتی تعلقات قائم رکھے۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مذہبی آزادی پر قدغن پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ مساجد کی بے حرمتی، مذہبی اجتماعات پر پابندی اور اسلامی تہواروں کے دوران ریاستی جبر اس حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کے مذہبی تشخص سے محروم رکھنے کی منظم کوششیں جاری ہیں۔ یہ تنازع صرف زمین کے حصول کا نہیں بلکہ ایمان،انصاف اور انسانی وقار کا معاملہ ہے جو پاکستان کو ہر حال میں کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہونے کا پابند بناتا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کشمیریوں کو کہ کشمیر دنیا کو کیا گیا ہے اور

پڑھیں:

5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے،جاوید قصوری

لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کل 5 فروری کو یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف ہر شہر قصبہ اور دیہات میں مظاہرے کئے جائیں گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا،ان مظاہروں میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم اپنی شہہ رگ پر بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے اس کوجماعت اسلامی بھر پور انداز میں منائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے کشمیریوں کے غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ حق خود ارادیت کیلئے یکجہتی اور عالمی برداری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کروانا اورآنے والی نسلوں پر بھارت کا مکروہ کرداراور چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔بھارت 5 اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔حکومت پاکستان بھارت کے مظالم اور گھنائونے کردار کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ملوث ہے۔انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکارکین پار لیمنٹ متحدہو کر جس جذبے سے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرتے ہیں اسی جذبے سے عوام کا بھی خیال کریں۔حکمرانوں کی بد ترین معاشی پالیسیوں کی بدولت 33 فیصد صنعتی یونٹس بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔مگر عوام کے نمائندوں کو صرف اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی پڑی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ معاشی بدحالی نے قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ جو جتنا بڑا کرپٹ ہے اس کے پاس اتنا ہی بڑا عہدہ ہے۔ جب تک حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقتدار میں نہیں آئیں گئے اس وقت تک بہتری کی امید نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے،مقرر
  • کشمیر کی آزادی قومی ایجنڈا ہے،جنرل سیکرٹری امیرالعظیم
  • کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے، چوہدری شجاعت
  • وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا: سرفراز بگٹی
  • 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
  • کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے: گیلانی
  • 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے،جاوید قصوری
  • کشمیریوں سے آزادی کا خواب چھینا نہیں جا سکتا
  • کشمیر شہہ رگ اور ریاست جونا گڑھ قلب پاکستان ہے، نوابزادی عالیہ دلاور