کراچی(نیوزڈیسک)گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈال جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ایک ہی دن میں تین بڑے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے

پڑھیں:

حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے کاروباراور زراعت قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قرضہ سکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لئے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جبکہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے۔
سٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔ 
سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک روزگار پر جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لئے 10 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا، قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہوگا جبکہ قرض کی فراہمی 21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کے لئے ہوگی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز آنے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں، آفس آرڈر جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 3.8 بلین ڈالر خریدے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز 
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنائیں گے، سٹیٹ بنک
  • سعودی تیل کی موخرادائیگی کی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے.شہبازشریف
  • حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ