انہیں ہتھکڑیاں نہ پہنائیں اور فوجی طیاروں میں نہ بھیجیں، ششی تھرور
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں توقع کرونگا کہ ہندوستانی حکومت امریکہ سے بات کریگی اور کہے گی کہ آپکو ان لوگوں کو فوجی طیارے سے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپکو انہیں ہتھکڑیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 5 فروری کی سہ پہر ایک امریکی فوجی طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر 104 ہندوستانیوں کو اتارنے کے بعد روانہ ہوا۔ طیارے سے باہر آنے والے افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد غیر قانونی تارکین سے متعلق ان کی نئی پالیسی کی وجہ سے ان لوگوں کو ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔ دراصل ٹرمپ حکومت امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کر کے انہیں ان کے اپنے ممالک بھیج رہی ہے۔ ایسے میں جب غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی باری آئی تو ہندوستان میں اس معاملے پر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ڈی پورٹ کئے جانے والے ہندوستانیوں کو ہتھکڑیاں اور بیڑیوں میں لایا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں مسلسل مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو بھارت واپس بھیجنے کا پورا حق ہے لیکن ان لوگوں کو نہ تو ہتھکڑیاں لگائی جائیں اور نہ ہی فوجی جہاز میں لایا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا "میں نے سنا ہے کہ انہیں فوجی طیارے سے واپس بھیج دیا گیا ہے، یہ درست نہیں ہے"۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ کو ان غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو ہندوستان واپس بھیجنے کا پورا حق ہے لیکن انہیں اس طرح بھیجنا غلط ہے، بہتر ہوتا کہ امریکہ انہیں فوجی طیاروں کی بجائے باقاعدہ کمرشل فلائٹ سے بھیجتا۔ ششی تھرور نے یہ بھی کہا کہ میں توقع کروں گا کہ ہندوستانی حکومت امریکہ سے بات کرے گی اور کہے گی کہ آپ کو ان لوگوں کو فوجی طیارے سے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپ کو انہیں ہتھکڑیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ یہ لوگ مجرم نہیں ہیں، ان کی غلطی صرف یہ ہے کہ یہ لوگ آپ کی زمین پر غیر قانونی طور پر آئے تھے، اب جب آپ انہیں ہماری سرزمین پر لا رہے ہیں تو انہیں ہتھکڑیاں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ان لوگوں کو تارکین وطن ششی تھرور کہ امریکہ طیارے سے کی ضرورت نہیں ہے نے کہا کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
امریکا سے بھارتیوں کی بیدخلی پر وزیر خارجہ جے شنکر کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟
امریکی فوجی طیارہ 100 سے زیادہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر گزشتہ روز امرتسر کے شری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جہاں بھارتی حکام کے مطابق بیشتر تارکین وطن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع
امریکی حکام نے بدھ کو ایک فوجی پرواز میں 104 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا تھا، جن کی بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر آمد پر ان رپورٹس کے سامنے کے بعد سیاسی طوفان برپا ہوگیا کہ کچھ جلاوطن بھارتی شہریوں کو پورے سفر میں ہاتھ اور پاؤں باندھ کر رکھا گیا تھا۔
Trump sends 205 Illegal Indian Immigrants, handcuffed and chained, in a military C17 plane. Most of these illegal immigrants are Hindus from Gujarat and Haryana but Modi asked the plane to land in the holiest place for Sikhs, in Amritsar. pic.twitter.com/Y9OgJoq2kT
— Ashok Swain (@ashoswai) February 5, 2025
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس ضمن میں اٹھنے والے شور پر کہا کہ حکومت کے لیے قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم بیرون ملک گرفتار کیے گئے اپنے شہریوں کو واپس لے۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، جلاوطن افراد نے حکام کو بتایا کہ وہ مختلف ایجنٹوں کا استعمال کر چکے ہیں اور پکڑے جانے سے پہلے متعدد مقامات پر ٹھہرے ہیں۔
#WATCH | After a US Air Force plane brings to Amritsar the Indian citizens who allegedly illegally migrated to the USA, Punjab NRI Affairs Minister Kuldeep Singh Dhaliwal says, "Modi ji calls Trump (US President Donald Trump) his friend. I request PM Modi ji to speak to Trump to… pic.twitter.com/VblZrVrtbq
— ANI (@ANI) February 5, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ہندوستانیوں نے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کے لیے بھاری رقم ادا کی، انہیں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے دھوکا دیا گیا لیکن انہوں نے رضاکارانہ طور پر ملک میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی راستوں کا انتخاب کیا۔
امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کے معاملہ پر راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس لیں اگر وہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پائے جاتے ہیں۔
Speaking in Rajya Sabha on Indian citizens deported from the US, EAM S Jaishankar says, "…It is the obligation of all countries to take back their nationals if they are found to be living illegally abroad…" pic.twitter.com/6tnkvqbuQJ
— ANI (@ANI) February 6, 2025
جے شنکر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا بدر ہونے والوں کو پورے سفر کے دوران ہاتھ پاؤں باندھ کر جہاز پر رکھا گیا تھا، تاہم خواتین اور بچوں کو استثنیٰ تھا۔
’امریکا کی طرف سے ملک بدری امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ منظم طور پر عمل میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے ذریعے استعمال ہونے والے ہوائی جہاز کے ذریعے ملک بدری کے رہنما اصول 2012 سے موثر ہیں، جس کے تحت بیدخل تارکین وطن کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لیے ایسا کیا جاتاہے۔‘
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ بھارتی نژاد وزیر کا روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق بڑا دعویٰ، معاملہ کیا ہے؟
بھارتی پنجاب پہنچنے پر مقامی حکام نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، الزامات ویزا کی خلاف ورزیوں سے لے کر غیر مجاز نیٹ ورکس میں ملوث ہونے تک ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ کو ایجنٹوں کے ذریعے گمراہ کیا گیا، جبکہ دیگر نادانستہ طور پر ایک بڑی اسکیم کا حصہ بن گئے، پنجاب کے سمندر پار بھارتیوں سے متلعقہ امور کے وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی صحت مند ہیں۔
مزید پڑھیں:’نریندر مودی کا دورہ امریکا: شدید احتجاج، خالصتان کے جھنڈے لہرا دیے گئے
’مودی جی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دوست کہتے ہیں، میں پی ایم مودی جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹرمپ سے بات کریں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امرتسر امریکا امریکی صدر امریکی فضائیہ بھارتی تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ ڈی پورٹ ملک بدر