فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے
کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔
فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری نہیں دے دیتی۔
اس سے قبل فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں ترامیم کرنے کی سفارش کی تھی، خاص طور پر انتخابی عمل سے متعلق شقوں میں تبدیلی کا کہا گیا تھا۔ تاہم پی ایف ایف کی منتخب کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کر دیا جس کے نتیجے میں یہ معطلی عمل میں آئی۔
یہ پہلی بار نہیں کہ پی ایف ایف کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اپریل 2021 میں بھی فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا ۔ اس وقت اشفاق حسین گروپ کی جانب سے پی ایف ایف دفاتر پر قبضہ تھا، یہ پابندی جون 2022 میں ختم ہوئی تھی ۔
فیفا کے فیصلے کے بعد پاکستان کی ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی اس کے علاوہ، فیفا سے ملنے والی تمام مالی اور تکنیکی معاونت بھی معطل رہے گی۔
امریکی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، 4 افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایف ایف
پڑھیں:
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 10 کے لوگو کی رونمائی کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا لوگو رونمائی کردی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا اور یہ ایونٹ اس لحاظ سے خاص ہے کہ یہ اپنے10سال مکمل کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 پلیئرز ڈرافٹنگ، کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟
پی ایس ایل کے نئے لوگو میں 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز نمایاں ہیں، جو پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
???? A decade of unforgettable moments – HBL PSL 10 logo unveiled ????#HBLPSLX | #DECADEOFHBLPSL pic.twitter.com/igbNzuVyZP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2025
لوگو میں رومن ہندسہ X اور عددی نمبر 10 نمایاں ہے۔
چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایلسلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں بلکہ یہ قومی جذبے کا آئینہ دار ہے جس نے قوم کو متحد کر رکھا ہے، 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحوں کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کے لیے تیار، رجسٹریشن کرا لی
یہ ایونٹ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کے لیے ایک اور شاندار موقع ثابت ہونے والا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایچ بی ایل پی ایس ایل پی سی بی رونمائی لوگو