MAHARASHTRA:

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔

یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران کن تھا۔ خاتون کے پیٹ میں ایک بچہ تھا اور اسی بچے کے پیٹ میں ایک اور بچہ برورش پا رہا تھا۔

طبی اصطلاح میں ’’جنین میں جنین‘‘ کے طور پر جانے جانے والے اس واقعہ میں ایک بچے کے رحم میں دوسرا بچہ نشوونما پاتا ہے، جو کہ پیدائش کے وقت کئی صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بچے کی پیدائش کے بعد پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں۔

خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے چھترپتی سمبھاجی نگر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم، خاتون کی زچگی بلڈھانہ کے سرکاری اسپتال میں ہوئی، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے انتہائی احتیاط سے آپریشن کیا اور خاتون کے پیٹ سے بچے کو بحفاظت نکالا۔ آپریشن کے بعد بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے امراوتی منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے پیٹ میں میں ایک بچے کے

پڑھیں:

امریکا کیساتھ مذاکرات عمان سے اٹلی منتقل؛ ایران کا برہمی کا اظہار

امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذکرات کا دوسرا دور عمان میں نہیں بلکہ اٹلی میں ہوں گے جس پر ایران نے شدید تنقید کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے مقام کو گول پوسٹ نہ بنایا جائے۔ میچ سے قبل گول پوسٹ کی تبدیلی شوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایسا کرکے مذاق بنادیا گیا ہے۔ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذکرات کا پہلا دور عمان کی میزبانی میں دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔

جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے بھی مسقط کا ہی انتخاب کیا گیا تھا جو ہفتے کے روز ہونا ہیں لیکن اچانک مقام تبدیل کردیا گیا۔ 

تاحال امریکا اور عمان کی جانب سے ایران جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے مقام کی تبدیلی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کیساتھ مذاکرات عمان سے اٹلی منتقل؛ ایران کا برہمی کا اظہار
  • سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مسائل کا سامنا رہا، مردانہ ماحول میں جگہ بنائی، جسٹس عائشہ ملک
  • جب گووندا نے آنجہانی والدہ سے فلم کے سیٹ پر 2 گھنٹے گفتگو کی، حیران کن واقعہ
  • بانی نے کہا ملکی مفاد میں بات چیت ہوسکتی ہے، شیخ وقاص
  • امریکہ کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بھی مسقط میں ہو گا، ایران
  • بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر
  • لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
  • بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
  • امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات
  • جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے