ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسےکی درخواست مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فیصلہ کردیا۔ڈی سی لاہور نےجلسےکے این او سی کی درخواست اجازت نہ دیتےہوئےمسترد کردی۔فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیے کیا گیا ۔ 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس، اور ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے اہم ایونٹس ہیں،لاہور ہائی کورٹ نےضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کریں۔ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی درخواست پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی مینارپاکستان جلسے کی درخواست پرڈپٹی کمشنر کو آج ہی فیصلہ کرنے کاحکم
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالتی حکم پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب کیا آپ نے رپورٹ دیکھی ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی دیکھنا ہے ، اگر میٹنگ کل ہوتی ہے اور انکی جلسے کی اجازت مسترد ہوجاتی ہے تو کہاں جائیں گے ؟
جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر آپ جلسے کی اجازت دیتے ہیں تو ایک دن میں تیاری ممکن کیسے ہوگی ؟اگر آپ ان کی درخواست پر آج فیصلہ کردیں گے تو کیا حرج ہے۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کرینگے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو آپ سے اسی جواب کی توقع تھی۔بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
رمضان شوگر ملز کیس: عدالت نے حمزہ اور شہباز شریف کو بری دیا