جیکب آباد کے 7 گھوسٹ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے7گھوسٹ ڈاکٹر کی تنخواہ بند،2ڈاکٹروں کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ،برسوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، 35گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت میںبرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرس و عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اوجیکب آباد ڈاکٹرسراج احمد سہتو نے7 ڈاکٹر کی تنخواہیں بند کردی ہیں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت سات مرد ڈاکٹر شامل ہیںان میں دو ڈاکٹر کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ ضلع کے مختلف بی ایچ یو ز ،آر ایچ سی اور دیگر صحت مراکز میں مقرربرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے 35سے زائد گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار کی گئی ہے مذکورہ ڈاکٹر سرکاری ڈیوٹی کرنے کے بجائے دیگر شہریوں میں نجی کلینک چلا رہے ہیں۔ رابطے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے سات گھوسٹ ڈاکٹر کی تنخواہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دیگر گھوسٹ عملے کو شوکاز جاری کئے ہیں جو سیکڑوں میں ہیںڈیوٹی کے پابند نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ منظرعام پرآگئی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں سے اپنا پہلا چیک اپ کرایا اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ کرنے کے بعد مفید مشورہ دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 78 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے مکمل طور پر صحت مند قرار دےد یا جہاں وہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد زیادہ فعال ہوئے ہیں جبکہ اپنے 82 سالہ حریف سابق صدر جوبائیڈن کو ان کی صحت کے حوالے سے نشانہ بناتے تھے اور انہیں صدارت کے لیے ان فٹ قرار دے دیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین ہے اور وہ کمانڈر انچیف اور ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ معمولی مسائل ہیں، جن میں دھوپ کی وجہ سے ٹرمپ کی جلد کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور گولی لگنے کے بعد دایاں کان حساس ہے، جو انہیں گزشتہ برس جولائی میں حملے کے دوران لگی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل واشنگٹن کے مضافات میں والٹر ریڈ ملٹری ہسپتال میں معائنے کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے پہلے طبی معائنے کے بعد خود کو بہت اچھی صحت میں محسوس کر رہے ہیں۔
ان پر الزام عائد کیا جاتا کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ نہیں کرتے ہیں اور معاملات پوشیدہ رکھتے ہیں حالانکہ بطور صدر اور امریکا کے کمانڈر انچیف قومی مفادات وابستہ ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایوان صدر کے فزیشن سین باربیلا مکمل رپورٹ سے آگاہ کریں گی، جس میں ذہنی اور جسمانی صحت کا احاطہ کیا جائے گا۔