ٹھٹھہ ،ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی مختلف چھاپوں میں گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ٹھٹھہ ،ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی مختلف چھاپوں میں گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹھٹھہ پولیس کی کارروائی،سابق یوسی ناظم سمیت 11افراد گرفتار
ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سابق یو سی ناظم سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا جن پر K4 پروجیکٹ کے قیمتی پائپ اور لوہا چوری کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ڈی ایس پی ٹھٹھہ واحد لاڑک اور ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کینجھر سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے زیر تعمیر K4 کے منصوبے سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ اور لوہا چوری کرنے میں ایک بڑا گروہ ملوث ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا ہے کہ جنگشاہی کے قریب کے فور پراجیکٹ کی پائپ لائنیں گزشتہ ڈسمبر میں چوری ہونے کی رپورٹ آئی تھی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کے فور پراجیکٹ کے پائپ اور لوہا اور ضروری اشیاء چوری کرکے فروخت کرنے والوں کے ایک بڑے گروہ کا سراغ لگایا گیا جس کے بعد ان کی گرفتاری شروع کردی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کے دوران سابق یوسی ناظم بشیر جوکیو اور اس کے دوستوں مصباح جمالی، عباس پٹھان، نعمت اللہ پٹھان، امتیاز پٹھان، طارق اکبر جوکیو، یوسف پٹھان، واحد شاہ اور مکلی تھانے کے تین پولیس اہلکاروں کامران جوکیو، واجد جوکیو اور فہیم جوکیو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔