ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا کہ 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ملتان کے زیراہتمام کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھ تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج کے تاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔ انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کیلے روڈمیپ کا اعلان کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ ریاست جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرے اور ساتھ بھرپور سفارتی مہم بھی شروع کرے،  پاکستانی قوم غیور، بہادر کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کرتی ہے۔
 
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی اور یہ کانفرنس دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، ریلی کے آخر میں مولانا حق نواز فاروقی نائب صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے دعا کروائی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کے اندر

پڑھیں:

کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف

کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری کو بلند رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کسی بھی دشمنانہ اشتعال انگیزی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں۔
بعدازاں، آرمی چیف نے کشمیر کے اہم شخصیات اور بزرگوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہاپسندی کشمیری عوام کے عزم کو مضبوط کرتی ہے جو اپنے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ریاستی جبر و استبداد کے خلاف ان کے جائز اور حق پر مبنی مقصد کی حمایت کرے گا۔
آرمی چیف نے کہا، ’کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیر کے عوام کی آزاد مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔‘

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایس ایچ او انسپکٹر مبین احمد پرھیاڑ کے زیراہتمام ریلی نکالی جارہی ہے
  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز: لبرٹی چوک یادگار شہدا آمد، خراج عقیدت پیش کیا
  • ملتان، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی 
  • ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی 
  • کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
  • کالعدم جماعت نئے نام سے میدان میں آ گئی، 22فروری کو ملتان میں دفاع صحابہ حقوق اہلسنت کانفرنس کا اعلان 
  • جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی،آج ہوگی،شہر بھر میں کیمپ قائم
  • یوم یکجہتی کشمیر؛ پاک فوج کا کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم، کل یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی