حیدرآباد: ڈائریکٹر سندھ میوزیم حیدرآباد کشمیر ڈے کے موقع پر تصویری نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حیدرآباد: ڈائریکٹر سندھ میوزیم حیدرآباد کشمیر ڈے کے موقع پر تصویری نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد میں تعلیم کی بہتری کیلیے انتظامات اولین ترجیح ہے،پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ کا تعلیمی اعتبار سے ایک تاریخی شہر ہے۔ اس کے تعلیمی اداروں میں اچھے اور برے اثرات پورے صوبے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تاریخی شہر میں تعلیم کی بہتری کے لیے بہتر انتظامات کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے قباء آڈیٹوریم میں اساتذہ کے ایک استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اگر تنظیم اساتذہ پاکستان میں شامل ہوں تو ہم مل کے حیددآباد اور سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں نظام تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں انہوں نے مولانا عبدالوحید قریشی کے انتقال کی خبر پر انتہائی غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا عبدالوحید قریشی کو حیدرآباد کی تعلیم اور یونیورسٹی قیام کی جدوجہد کے تناظر میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقعہ پر صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن مشرف کریم، صدر ضلع حیدرآباد جاوید اخلاق، نائب صدر محمد اسلم قریشی و دیگر ذمہ داران اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔