ملتان، جے یو پی نورانی جنوبی پنجاب کا اجلاس، صوبائی و ضلعی عہدیداران کا چناو
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے صدر ایوب مغل نورانی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کا مقصد پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے، ملک پاکستان موجودہ حالات میں بے شمار مسائل میں گھر چکا ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کا انتخابی اجلاس جامعہ یوسفیہ مظہر العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان میں منعقد ہوا، صدارت جنوبی پنجاب کے صدر علامہ ایوب مغل نورانی نے کی جبکہ ضلعی سیکرٹری جنرل پروفیسر فضل حبیب اکبر اور ناظم الیکشن رانا مرید ظہوری نے نگرانی کی، اجلاس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا، جس میں پیر اکبر شاہ زبیری کو جنوبی پنجاب کا نائب صدر، غوث بخش فریدی کو جوائنٹ سیکرٹری اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کو جمعیت علمائے پاکستان نورانی صوبہ پنجاپ کا ناظم اطلاعات و نشریات منتخب کرلیا گیا، جبکہ ضلع ملتان کی باڈی میں سرپرست اعلی پروفیسر قاری سلیم اشرف قادری، صدر علامہ طارق ہاشمی، نائب صدر علامہ عبدالمجید باروی، سینیر نائب صدر سید وسیم شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری سید حافظ غلام دستگیر بخاری کو منتخب کیا گیا۔
تقریب میں قائدین نے نئے منتخب ہونے والے عہدے داران کو خصوصی مبارکباد پیش کی، تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے صدر ایوب مغل نورانی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کا مقصد پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے، ملک پاکستان موجودہ حالات میں بے شمار مسائل میں گھر چکا ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے اکابرین کی انتھک محنت کا ثمر ہے اور اس میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے، آنے والی نسلوں کو اس عظیم جدوجہد میں اپنے ہمقدم رکھیں گے۔ اجلاس کے آخر میں عالم اسلام ملک پاکستان بالخصوص فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے پاکستان نظام مصطفی مصطفی کا
پڑھیں:
حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و لیبر فیصل ایوب کھوکھر بھی موجود تھے۔کانووکیشن میں میاں طاہر جاوید چئیر مین بورڈ آف ٹرسٹی، ڈاکٹر محمد عباس کنٹرولر آف ایگزامینیشن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر آصف عباس نقوی، پروفیسر محمد عامر میاں پرنسپل سنٹرل پارک میڈیکل کالج، گریجویٹ، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے 6 ایم بی بی ایس بیچ 2017-2023 کے 600 میں سے 173 کو ڈگریاں دی گئیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کہاکہ تمام کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق میڈیکل ایجوکیشن کو پروموٹ کر رہے اور شعبہ صحت میں نوجوان ڈاکٹروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، اللہ تعالی نے ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے، لاہور وسرگودھا میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو فروغ اورنجی طبی تعلیمی اداروں میں بھی ایجوکیشن کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے۔