گزشتہ مالی سال، حکومتی قرضے قابل استحکام سطح سے بلند رہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کے قرضہ جات کی سطح گزشتہ مالی سال کے دوران قابل استحکام سطح سے کافی بلند رہی جو پارلیمانی قانون کی خلاف ورزی ہے.
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے سرکاری قرضہ جات کی سطح گزشتہ مالی سال کے دوران قابل استحکام سطح سے کافی بلند رہیں جو کہ پارلیمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہے جبکہ اس کی بنیادی وجوہ میں شرح سود کی مد میں ادائیگیاں ہیں جس کے باعث مستحکم زرمبادلہ اور دیگر اخراجات میں کٹوتی کا بھی سودمند ثابت نہ ہوسکیں.
یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک جائزہ رپورٹ میں کہی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے اختتام تک قرضوں کی سطح کو مجموعی معاشی حجم کے 56 اعشاریہ 75 فیصد تک لانے میں ناکام رہی اور وہ سطح پارلیمانی ایکٹ کے تحت منظور کی گئی تھی.
تاہم رواں مالی سال کے لیے قرضوں کی سطح کی حد تک 56 فیصد تک لانے کی ذمہ داری ہے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں کی سطح مجموعی معاشی حجم کے 67 اعشاریہ 50 فیصد تک رہی-
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک میں شرح سود مسلسل اضافہ پذیر ہے اور اس وقت مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو 22 فیصد کی سطح پر رکھا گیا ہے جس کے باعث وفاقی حکومت کو گزشتہ مالی سال میں صرف سود کی مد میں 8 کھرب 20 ارب روپے ادا کرنے پڑے ہیں جو کہ اس سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں دو کھرب 50 ارب یا 43 فیصد تھا.
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مجموعی سرکاری قرضہ جات میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 71 کھرب 20 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں سے 47 کھرب 20 ارب روپے مقامی قرض جبکہ 24 کھرب10 ارب روپے بیرونی قرضہ جات ہیں-
مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے اگر اس کا جائزہ لیں تو مجموعی قرضہ جات کی شرح میں 7 فیصد کمی نظر آتی ہے اور مالی سال کے اختتام تک یہ جی ڈی پی کے 67 اعشاریہ 5 فیصد تک تھا- اسی طرح اگر بیرونی قرضوں کے حجم کا جائزہ لیں تو اس میں بھی گزشتہ مالی سال کے دوران 3 فیصد اضافہ نظر آتا ہے تاہم مجموعی قرضہ جات میں اس کی شرح میں 4 فیصد کی کمی ہوئی ہے.
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت فنڈنگ کے متبادل ذرائع تلاش کررہی ہے جن میں گرین سکوک اور دیگر بانڈز کے علاوہ چینی مارکیٹ کے لیے پانڈا بانڈز کے اجرا پر بھی کام کیا جارہا ہے تاہم تاحال اس میں ابھی کوئی کامیابی نہیں ہوئی.
یہ رپورٹ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے قرضوں کی صورت حال کی نشاندہی میں شفافیت پر اعتراضات کے بعد جاری کی گئی ہے-
اس حوالے سے جب وزارت خزانہ کے ترجمان قمر عباسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس رپورٹ کے اجرا اور اسے ویب سائٹ پر پیش کرنے میں صرف دو ہفتے کی تاخیر ہوئی ہے کیونکہ دفتر میں عملے کی کمی اور اکھاڑ پچھاڑ تاخیر کی وجوہات میں شامل ہیں.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قرض کے حوالے سے بہت سے حکومتی اداروں اور وزارتوں سے معلومات کو ایک جمع اکھٹا کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے مرکزی بینک، وزارت خزانہ معاشی امور کی وزارت کے درمیان رابطے ہیں اور وہ مل کر اس پر کام کررہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے قرضوں کی ارب روپے قرضہ جات کے مطابق فیصد تک کی سطح
پڑھیں:
ریلوے ٹریک پر باپ بیٹے کی موت
گزشتہ روز لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جانے والے باپ اور 5 سالہ بیٹے سیلفیاں لے رہے تھے۔عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ باپ اور بیٹا ریلوے ٹریک پر سیلفیاں لے رہے تھے اور اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے پولیس نے متوفی جمیل کے موبائل سے آخری لمحات کی تصاویر حاصل کر لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا تاحال سامنے نہ آ سکے۔گزشتہ روز مذکورہ واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔ریلوے ٹریک پر سیلفی لینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ٹرینوں کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور آپ کو ان کے قریب آنے کا پتا بھی نہیں چل سکتا۔اس کے علاوہ، ٹریک پر چلنا یا ٹرین کی پٹریوں کے قریب ہونا بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو سیلفی لینی ہے تو بہتر ہے کہ محفوظ جگہ پر کھڑے ہو کر اس کا لطف اٹھائیں لیکن ٹریک سے دور رہیں۔