ماورا حسین نے شادی میں سادگی کی مثال قائم کردی، دوپٹے اور زیور کے حوالے سے دلچسپ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
اپنے ساتھی اداکار امیرگیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماورا کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔
شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنے نکاح اور شادی کی تقریب میں کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ عام عروسی لباس پہنا۔
اس کے علاوہ ماورا حسین نے امیر گیلانی کی شادی کا دوپٹہ پہنا اور پچاس سال پہلے دادی کی شادی میں پہنا جانے والا زیور پہنا۔
اس دلچسپ انکشاف کے بعد مداح ماورا حسین کی سادگی اور اُن کی خاندانی روایات کا پاس رکھنے کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ماورا حسین نے
پڑھیں:
فلسطینی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ہیں، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑے گا: مشاہد حسین سید
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید — فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ہیں، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑے گا۔
مشاہد حسین نے تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر اور فلسطین پر منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کیا ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا اور انشاء اللّٰہ پہلے سے زیادہ مضبوط بنے گا، اہل غزہ کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے،17 ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا...
اُنہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا حل یقینی بنایا جائے۔