اسلام آباد ویمن چیمبر کی جانب سے عید گالہ کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کی غرض سے آٹھ اور نو فروری کو اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ عید گالہ کا احتمام کیا گیا ہے جس میں ایک سو سے زیادہ کاروباری ادارے اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یہ تقریب سیکٹر بی 17 میں واقع ملٹی گارڈنز میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں فیشن، کھانے پینے، میوزک، دستکاری ، کاسمیٹکس، جیولری اورگھریلو سجاوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک سو سے زیادہ تاجر خواتین شرکت کریں گء۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ باصلاحیت تاجر خواتین کی مدد کی کیونکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ثمینہ فاضل نے کہا کہ جڑواں شہروں کے علاوہ واہ کینٹ، حسن ابدال اور دیگر شہروں سے بھی لوگ اس گالہ میں شرکت کریں گے۔ رنگا رنگ جشن ، بچوں کی تفریح اور مختلف سرگرمیاں ہوں گی جن میں میجک شو اور مہندی کے اسٹال بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب سب کے لیے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روڈ ٹو مکہ ،90 ہزار پاکستانی حج سفر کرینگے،آفتاب گیلانی
اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔ رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی تھی۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی تھی۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل