کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کوسونے کے دام گھٹ گئے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 98 ہزار700 روپے فی تولہ رہگیا اسی طرح 772 روپے کی کمی سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 56 ہزار87 روپے رہا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے خسارے سے 3 ہزار327 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 9ڈالر گھٹ کر 2859 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1900 روپے کا اضافہ ہوا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 16 ڈالر اضافے سے 2815 ڈالر فی اونس ہے۔