Jasarat News:
2025-02-07@03:22:07 GMT

پی ایم ای ایکس میں 46.866 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 46.816بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 48،425 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.516 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.565 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 5.

145 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.593 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.195 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.459 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.038 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 446.232 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 375.217 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 162.032 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 142.184 ملین روپے،پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 85.138 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 75.865 ملین روپے اورایلومینم کے سودوں کی مالیت 17.500 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 20 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 49.701 ملین روپے رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے

پڑھیں:

محمد بن سلمان نے وفد بھیجا اور 1.2 بلین ڈالر کے تیل کی سہولت فراہم کی : شہباز شریف 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ، ہمارے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ایک وفد بھیجا تھا اور انہوں نے 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی سہولت دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، اس سہولت سے ہمارے ذخائر کو تقویت ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ تیل کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی لیکن اب اس کا دوبارہ اجرا ہواہے جس پر ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ ادھار تیل کی سہولت ایک سال کے لیے ہوگی، جس سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی میں مدد ملے گی۔

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادائیگی کو موخر کرنے کی سہولت پاکستان پر مالی بوجھ میں کمی لائے گی اور مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں، اور یہ ادھار تیل کی سہولت ملک کے درآمدی بل میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ستمبر 2024 میں پاکستان نے سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر اب معاہدہ ہو گیا ہے۔اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

نیپرا نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ایک ایک کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کردیئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 3.8 بلین ڈالر خریدے
  • لاہور، چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے
  • غزہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے، سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں،چین
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ ایک کروڑروپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد
  • میرپورخاص پولیس نے چور اورچوری کاسامان برآمد کرلیا
  • امریکا میں 40ہزار ڈالر مالیت کے انڈوں کی چوری
  • پی ایم ای ایکس میں 51.451 بلین روپے کے سودے
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کتنے میں فروخت ہوئے؟ حیران کن انکشاف
  • محمد بن سلمان نے وفد بھیجا اور 1.2 بلین ڈالر کے تیل کی سہولت فراہم کی : شہباز شریف