کاروباری برادری کشمیری عوام کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹینڈنگ کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اراکین نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے کنوینر شجاعت علی بیگ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازعہ انسانی حقوق، اقتصادی استحکام اور علاقائی تجارتی مواقع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ مزید برآں، کمیٹی نے عالمی کاروباری برادری اور تجارتی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان چیلنجز کو تسلیم کریں اور امن و انصاف کے فروغ کے لیے آواز بلند کریں۔کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشی تعاون، تجارتی ترقی، اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کو آگے بڑھایا جائے گا۔اس موقع پر، ایف پی سی سی آئی کی کمیونیکیشنز اینڈ پی آر اسٹینڈنگ کمیٹی نے زور دیا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور ان کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔