Jasarat News:
2025-02-07@02:44:08 GMT

فی حصص آمدنی 54.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی(اکامرس رپورٹر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے سال 2024 میں 63.47 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا، جو 2023 میں ریکارڈ کردہ 65.27 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد کم ہے۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے اسٹیٹمنٹ کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 53.35 روپے رہی جب کہ 2023 میں فی حصص آمدنی 54.

94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔بینک نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لئے 9 روپے فی حصص یعنی 90 فیصد کے حتمی نقد منافع کا اعلان کیا۔ یہ عبوری ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 27 روپے فی حصص یعنی 270 فیصد پر ادا کیا جاچکا ہے۔اس عرصے کے دوران ایم سی بی نے 167.95 ارب روپے کی خالص سود آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 165.42 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ سال بینک کی فیس اور کمیشن آمدن 10 فیصد سے زائد سالانہ اضافے سے 24.78 ارب روپے تک پہنچ گئی۔جبکہ ایم سی بی کی زرمبادلہ آمدنی 2024 میں 9.6 ارب روپے رہی جو 2023 میں 9.2 ارب روپے سے قدرے زیادہ ہے۔بینک نے 2024 میں سیکیورٹیز پر منافع کے تحت 3.46 ارب روپے کا بڑا فائدہ حاصل کیا، جو 2023 میں ریکارڈ کردہ 837 ملین روپے کے مقابلے میں 314 فیصد زیادہ ہے۔ایم سی بی کی کل آمدن 2023 کے 200.82 ارب روپے سے بڑھ کر 2024 میں 209.19 ارب روپے ہوگئی جو 4 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔2024ء کے دوران ایم سی بی کے مجموعی نان مارک اپ سود کے اخراجات 19 فیصد اضافے کے ساتھ 75.57 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ 2023ء میں یہ 63.57 ارب روپے تھے۔ اس اضافے کی وجہ اس عرصے کے دوران زیادہ آپریٹنگ اخراجات ہیں۔نتیجتاً مذکورہ مدت کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس منافع 131.18 ارب روپے رہا جو 2023 میں ریکارڈ کیے گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریکارڈ کی ایم سی بی ارب روپے کے دوران فی حصص

پڑھیں:

نئے حج اخراجات میں کمی، 2024 سرکاری سکیم کے تحت پونے 5 ارب عازمین کو واپس کرینگے: وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 ء کے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔  رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ 40 دنوں کے پیکج میں 25, 25 دنوں پر محیط شارٹ پیکج میں 50 ہزار کمی کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بروقت اقدامات کی بدولت فضائی کمپنیوں کے ساتھ گذشتہ سال کے مقابلہ میں کم اخراجات پر معاہدے ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں منیٰ، مکاتب، مکہ اور  مدینہ منورہ کی رہائش گاہیں، خوراک و ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مناسب حد تک رکھنے اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کمپنیوں سے بات چیت کرکے اور دیگر حج اخراجات میں کمی کرکے ہم نے حاجیوں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے واپس ملتے ہیں یا کسی کو 20 ہزار ملتے ہیں، اس کا تعین حاجیوں کو حجاز مقدس میں ملنے والی سہولیات کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حاجی کی عمارت حرم کے قریب ہو گی اس کو کم رقم ملے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ایک لاکھ 40 ہزار واپس ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے، یہ رقم 20 ہزار 228 افراد کو ملے گی۔ ایک لاکھ 10 ہزار کی رقم 10 فیصد حجاج یعنی 6 ہزار 784 افراد کو واپس ملے گی۔ 90 ہزار کی رقم 26 فیصد اور 75 ہزار کی رقم 23 فیصد افراد کو ملے گی۔ اسی طرح 50 ہزار روپے 19 فیصد کو واپس ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 35 ہزار 358 اور 20 ہزار جو سب سے کم رقم ہے وہ 14 فیصد حجاج کو ملے گی۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ جن کو کم رقم مل رہی ہے ان کو مدینہ اور مکہ میں حرم کے نزدیک سب سے اچھی رہائشیں ملیں گی۔ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج اخراجات کی ہم نے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ رواں سال بھی اگر حج اخراجات میں بچت ہوئی تو حاجیوں کو واپسی پر وہ رقم واپس کی جائے گی۔ رقوم کی واپسی کا یہ صرف اعلان نہیں ہے بلکہ اگلے چند دنوں میں یہ لوگوں کے اکائونٹس میں منتقل ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا جمعہ تک یہ رقوم منتقل کر دی جائیں گی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ مکمل ہو چکا ہے، اس دفعہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں حج اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے کم ہو کر 10 لاکھ 50 ہزار ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مقابلہ میں پاکستان کا حج سب سے سستا اور باسہولت ہے۔ حاجیوں سے رابطہ پہلے کے مقابلہ میں زیادہ مضبوط ہو گا۔ اس دفعہ ہر 150 حاجیوں کے گروپ پر ایک معاون مقرر ہو گا۔ اسلام آباد اور کراچی سے حاجی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت روانہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت 3 ٹریلین درہم کی تاریخی حد عبور کر گئی
  • خام تیل کی قیمتوں میں کمی
  • نئے حج اخراجات میں کمی، 2024 سرکاری سکیم کے تحت پونے 5 ارب عازمین کو واپس کرینگے: وزیر مذہبی امور
  • پاکستان ریلویز کا ٹرنیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان
  • ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
  • زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ
  • مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
  • دالوں کی ملکی درآمدات میں 128.15 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس