Jasarat News:
2025-02-07@01:59:11 GMT

ماسٹر آئل کرکٹ، النور جم خانہ پری کوارٹر فائنل میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ماسٹر آئل کرکٹ، النور جم خانہ پری کوارٹر فائنل میں داخل

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز النور جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو 187 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ فضل سبحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 97 ، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 49 ، سیف اللہ بنگش نے 38 ، غوث شاہ نے 32 اور یافع علی نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر زنیر علی نے 43 رنز دیکر 3 جبکہ ولی محمد اور عبیر علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں رہبر اسپورٹس 106 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سید عمران نے 39 ، محمد عمران نے 31 اور انس شاہ نے 21 رنز بنائے۔ آف اسپنر عدنان شاہ نے 16 رنز دیکر 4 , واحد علی اور سعد علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی نے

پڑھیں:

آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض

دبئی: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آخری گروپ میچ میں دبئی کیپیٹلز نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کیپیٹلز کی جانب سے قیس احمد نے 25 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں اور کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ جبکہ گلبدین نائب نے ناقابل شکست 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت سے کیپیٹلز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔
دبئی کیپیٹلز اب 5 فروری کو کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز کے ہی مدمقابل ہوگی جبکہ ایم آئی ایمریٹس 6 فروری کو ایلیمنیٹر میں شارجہ واریئرز سے مقابلہ کرے گی جس کی فاتح ٹیم 7 فروری کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے ے کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔
138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈم روسنگٹن اور شائی ہوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے اوور سے ہی وائپرز کو برتری دلا دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے چار اوورز میں 34 رنز بنائے جس میں روسنگٹن نے صرف 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ کیپٹلز نے پاور پلے کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنائے تھے ۔ ونندو ہسارنگا نے اپنے اگلے دو اوورز میں صرف 6 رنز دیکر کیپیٹلز کی پیشرفت کو روکا تاہم بلے باز 10 ویں کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
نائب نے تنویر کو مڈ وکٹ پر درمیانی وکٹ پر چھکا جڑ کر صرف 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ ہوپ نے عمدہ پل شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سینچری بنانی اور کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔
اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 137 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ وائپرز کی ٹیم 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز ہی بناسکی تھی ۔ کرن نے ڈین لارنس کا ساتھ دیا اور ان دونوں نے 45 رنز کی اہم شراکت کے ساتھ اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں مدد دی۔
وائپرز کا اسکور جب 7 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز تھا تو رنز بنانے کی رفتار سست وائپرز آخری 4 اوورز میں صرف 21 رنز ہی بنا سکے اور 137 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ وائپرز نے اپنی آخری 7 وکٹیں 36 رنز پر کھو دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • بورڈ میں بڑے نام موجود، لیکن کرکٹ معاملات خراب ہیں،کامران اکمل
  • ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول، ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ بحریہ کے نام
  • مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
  • چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا آغاز
  • ناظم آباد جمخانہ بلوز ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں
  • محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے
  • پاکستانی طلبا نے مصر میں بھارت کو دھول چٹا دی
  • آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض
  • حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں