بورڈ میں بڑے نام موجود، لیکن کرکٹ معاملات خراب ہیں،کامران اکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی شدید کشمکش کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اتنی تاخیر سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان اور پھر ٹیم میں حیران کن کھلاڑیوں کی شمولیت سے سوالات کا اٹھنا ایک درست سوال ہے۔ کامران اکمل کاکہنا ہے کہ کسی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا،سب کھلاڑی پاکستان کے ہیں ،البتہ اگر ان کھلاڑیوں کو آپ نے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں رکھنا تھا تو پھر انہیں پچھلے دوروں میں ٹیم کے ساتھ رکھ لیتے ،اتنی تنقید ہی نہ ہوتی۔سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے کہا کہ بورڈ کے فیصلے سجھ سے بالاتر ہیں ،کراچی میں پیڑنز ٹرافی ٹورنامنٹ چل رہا ہے،ایسی صورت میں لاہور میں “پاور ہٹرز” کیمپ لگا کر کیا ثابت کر نے کی کوشش کی جارہی ہے،کیا پیڑنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے،اس ٹورنامنٹ کی سہولیات کو دیکھ کر تو ایسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔کامران اکمل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھرآپ کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں کھلاڑی دلچسپی نہیں رکھتے،جب آپ فرسٹ کلا س ٹورنامنٹ کے دوران لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو “این او سی” دے دیں گے اور بنگلا دیش پریمئیر لیگ کی بنیاد پر ٹیم منتخب کریں گے،تو کون سا کھلاڑی ڈو میسٹک کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامران اکمل
پڑھیں:
ماحول خراب ہوگا تو ٹیلنٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا، عاطف رانا
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ اگر ماحول خراب ہوگا تو ٹیلنٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا، بابراعظم، شاہین آفریدی نے ان ہی گراؤنڈز میں پرفارمینس دی، چند میچز میں قومی کھلاڑی پرفارمینس نہ دے پائیں تو عجیب باتیں ہوتی ہیں۔
راولپنڈی میں عاطف رانا نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر پی ایس ایل سلمان نصیر لوو ہیں، ایکس والا فیکٹر پی ایس ایل میں لائے ہیں، اگر سلمان نصیر ایکس فیکٹر نہ لاتے تو مینار پاکستان نہ بھرتا اور ڈرافٹ تقریب کامیاب نہ ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مقبولیت میں جیو نیوز کا ہاتھ ہے، جیو نیوز نہ ہوتا تو لاہور قلندرز نہ ہوتا۔
عاطف رانا نے کہا کہ سلمان نصیر نے پی ایس ایل افتتاحی تقریب شاندار پلان کی، زلمان نصیر نے رواں پی ایس ایل سے قبل بہت میٹنگز اور محنت کی، لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی منتخب کرتے ہیں۔
سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ علی ترین کا اپنا موقف ہے، تنقید کرنے کا باقاعدہ فورم ہوتا ہے، ملتان سلطان اونر علی ترین کو بات کرنے کے لیے درست فورم اپنانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ٹیلنٹ ڈھونڈنے کے لیے صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں جائے گی، عاقب جاوید کا کرکٹ کے لیے ایک نظریہ ہے، عاقب جاوید کو پی سی بی نے اکیڈمیز میں ڈائریکٹر شپ کی آفر دی، میں نے عاقب جاوید کو کہا کہ پاکستان کے لیے جان بھی حاضر، آپ پی سی بی کی آفر قبول کریں۔
عاطف رانا نے کہا کہ عاقب جاوید نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات دینی تھیں،عاقب جاوید کی خصوصیات اکیڈمیز میں ہیں لیکن انہیں ہیڈ کوچ بنا دیا گیا، کوئی پوزیشن ملے تو اس حساب سے انسان پلان کرتا ہے، عاقب جاوید کی کوچنگ میں ہی پاکستان نے گھر میں ٹیسٹ سیریز جیتی، عاقب جاوید کو وقت دیں، اچھے رزلٹس آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ جب شروع ہوئی تو کسی بھی لیگ کو شروع نہ کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کروڑوں میں ہرجانہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد ہر شہر میں ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہوگئی ہے، لاہور قلندرز کے مداح ہر شہر میں ہیں، پرفارمینس نہ ہو تو اسٹیڈیم خالی ہوجاتے۔
عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ رانا فواد کا کام لاہور قلندرز کے لیے اب بشیرہ کرتا ہے، بشیرہ اسٹیڈیم کی رونق ہیں، تماشائیوں کو انٹرٹینمنٹ دیتے ہیں۔
Post Views: 2