نعمان علی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔
پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔
تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔
ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے اور سب سے زیادہ حمایت حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 3دن کے اندر آئی سی سی کی جانب سے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلا سجنے کو تیار ہے، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔
تقریب میں مشہور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرینگے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔
ایونٹ کیلئے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔
کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رات ساڑھے آٹھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
ایونٹ کا 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا، جبکہ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے، پشاور زلمی 2017، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 2019 ، کراچی کنگز 2020 ،ملتان سلطانز 2021 میں چیمپئن بنی۔
Post Views: 2