آئی ٹی ایل ٹی ٹوئنٹی، دبئی کیپیٹلز ڈیزرٹ وائپرز کو ہراکر فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل رانڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا بند ہوگئے اور صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب لوکی فرگوسن نے 10 ویں اوور میں ایڈم روسنگٹن کو آئوٹ کیا انہوں نے 31 گیندوں پر 44 رنز بنائے اس وقت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز تھا۔ گلبدین نائب اور کپتان سیم بلنگز کو ہدف کو تیزی سے حاصل کرنے کی ذمہ داری ملی بلنگز نے 12 ویں اوور میں محمد عامر کی پٹائی کرتے ہوئے 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا، پھر اگلے اوور میں ہسارنگا کو تین چوکے اور ایک چھکا مارا وہ 16 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نائب کے ساتھ روومین پاول بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائپرز کو
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20کا فائنل اور بھی مشکل ہوگا، گلبدین نائب
دبئی :دبئی کیپیٹلز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وائپرز کے خلاف مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک اور تاریخی فائنل تک پہنچایا۔
آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں کوالیفائیڈ پلے آف میں جگہ بنانے کا متاثر کن ریکارڈ برقرار رکھنے والی کیپیٹلز نے ثابت کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائب کپتان سیم بلنگز نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ نائب کی موجودگی نے کیپیٹلز کو میدان میں اپنا دوسرا سب سے بڑا کامیابی کا تعاقب مکمل کیا۔گلبدین نبی نے کہا کہ یہ صرف ایک اور کھیل نہیں تھا. یہ ایک سیمی فائنل تھا، اور یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے سب سے زیادہ ترقی کی ۔ اس طرح کے میچوں کا دباؤ ان کے اندر بہترین کارکردگی کے اظہار کا موقع دیتا ہے میں خاص کر معیاری بولنگ کے خلاف اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی فارم برقرار رکھنے پر خوش ہوں۔سیم بلنگز کے ساتھ اہم شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب نے کہا کہ یہ شراکت داری یقینی طور پر ہماری اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔
بدقسمت رن آؤٹ کے بعد بھی سیم کے الفاظ حوصلہ افزا تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ کھیل کا اختتام میں نے کرنا ہے اس مثبت گفتگو نے مجھے حوصلہ دیا۔ آئندہ فائنل سے قبل نائب نے اپنی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی سمیت آنے والے بڑے ایونٹس کے لئے بہترین تیاری ہے۔ اگرچہ فائنل تک پہنچنا آسان نہیں تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ فائنل اس سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ بیک ٹو بیک فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ہم اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔