سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ نشہ آور گولیاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سعودی عرب میں پکڑی گئی منشیات کی کھیپ اور زیر حراست ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں انسداد منشیات کے اداروں نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔ دمام کے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر خوراک کے تھیلوں میں تقریبا 11کروڑ 10لاکھ 8ہزار 998 ایمفیٹامین گولیاں چھپائی گئی تھیں۔ پولیس نے منشیات وصول کرنے والے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ،جن میں سے ایک اردنی باشندہ اور دوسرا مقامی شہری ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس دھندے میں ملوث عناصر سے ہوشیار رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھیک مانگنے سعودی عرب جانیکی کوشش، ملزم کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز بھیک مانگنے کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔